Skip to main content
تحفظ کے شرکاء

حفاظتی شراکت دار

ہم آپ اور آپ کے اہل خانہ کو مشورہ اور ذرائع فراہم کرنے میں مدد کے لیے روزمرہ کی بنیادوں پر آن لائن تحفظ، فلاح و بہبود، ڈیجیٹل خواندگی، اور خاندانی تحفظ کے ماہرین کے ساتھ کام کرتے ہیں۔

پروگرامز

TikTok اپنی کمیونٹی کے لیے ایک محفوظ پلیٹ فارم قائم کرنے کے عزم کے لیے دنیا بھر کے صنعتی ماہرین، غیر سرکاری تنظیموں، اور صنعتی الحاقات کے ساتھ کام کرتا ہے۔ ہم بہترین سرگرمیوں کے اشتراک، پروگرامز کی تخلیق، اور تحفظ سے متعلقہ موضوعات کے بارے میں تبادلہ خیال کے لیے مختلف خطوں میں موجود تنظیموں کے ساتھ اشتراک کرتے ہیں۔

حقائق کی پڑتال کا پروگرام

Australian Associated Press (AAP)، Agence France-Presse (AFP)، Animal Político، Code for Africa، dpa Deutsche Presse-Agentur، Estadão Verifica، Facta، Lead Stories، Logically، Newschecker، Newtral، PolitiFact، Reuters، Science Feedback، اور Teyit کے ساتھ شراکت داری میں

ہم نقصان پہنچانے والی گمراہ کن معلومات کا مقابلہ کرنے کے لیے پُر عزم ہیں۔ حقائق کی پڑتال کرنے والے ہمارے شراکت دار 60 سے زائد مارکیٹس میں مواد کی درستگی کا جائزہ لینے اور اس کی جانچ کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ اگر مواد ہماری گمراہ کن معلومات کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتا ہے، تو ہم اسے پلیٹ فارم سے ہٹا دیں گے اور تخلیق کار کو آگاہ کریں گے یا یہ ہر کسی کی آپ کے لیے فیڈ میں تجویز کے لیے نااہل ہو جائے گا۔ اگر حقائق کی پڑتال کرنے کے نتائج غیر فیصلہ کن ہوتے ہیں، تو ہم پرامپٹشامل کر سکتے ہیں تاکہ ناظرین کو آگاہ کیا جا سکے کہ مواد کی تصدیق نہیں کی جا سکی اور یہ کہ ممکنہ گمراہ کن معلومات شیئر کرنے سے قبل غور کرنا چاہیئے۔

میڈیا خواندگی

نیشنل ایسوسی ایشن فار میڈیا لٹریسی ایجوکیشن (NAMLE) کے ساتھ شراکت داری میں

TikTok کا “باخبر رہیں” ویڈیو سلسلہ ڈیجیٹل شہریت کی ایک اہم بنیاد کی تفصیل بیان کرتا ہے: میڈیا خواندگی، جوکہ مواصلت کے تمام طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے رسائی حاصل کرنے، تجزیہ کرنے، جائزہ لینے، تخلیق کرنے، اور عمل کرنے کی قابلیت کو مضبوط بناتی ہے۔ ہمارے “باخبر رہیں” سلسلے کے ساتھ، TikTok کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ نہ صرف اس مواد کے بارے میں باریکی سے سوچیں جو وہ آن لائن ملاحظہ کرتے ہیں، بلکہ اس مواد کے بارے میں بھی جو وہ خود تخلیق کرتے ہیں۔ مزید جانیں

جسمانی شمولیت

نیشنل ایٹنگ ڈس آرڈر ایسوسی ایشن (NEDA) کے ساتھ شراکت داری میں

TikTok براہ راست ہماری ایپ کے ذریعے ایسے لوگوں کو اہم ذرائع سے ملاتا ہے جو معاونت کے متلاشی ہیں۔ ہم NEDA کی جانب سے فراہم کردہ، یا اس قسم کے غیر محفوظ مواد جسے ہم اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا چکے ہیں سے متعلقہ اصطلاحات کی – تلاشوں اور ہیش ٹیگز کو – NEDA ہیلپ لائن پر بھیج دیتے ہیں، جہاں NEDA ہماری کمیونٹی کو خفیہ معاونت، ٹولز، اور ذرائع فراہم کر سکتی ہے۔مزید جانیں

MentalHealthMatters#

دی جیڈ فاؤنڈیشن(The Jed Foundation)، دی ٹریور پراجیکٹ(The Trevor Project)، پراویڈینس ہیلتھ(Providence Health)، ، اورسیز دی آکورڈ(Seize the Awkward) کے ساتھ شراکت داری میں

 ہم تسلیم کرتے ہیں کہ نفسیاتی صحت کے حوالے سے بات چیت کرنا، یا مدد مانگنا، نہایت مشکل ہو سکتا ہے۔ ہم نے نفسیاتی صحت کی اولین قانونی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے تاکہ جذباتی فلاح و بہبود کے حوالے سے جاری بات چیت کو فروغ دینے کے لیے TikTok تک ان کا پیغام پہنچانے میں مدد کر سکیں۔ مزید جانیں

اسکرین ٹائم مینجمنٹ

ہم اپنی درون فیڈ اسکرین ٹائم مینجمنٹ کی یاددہانیوں کو لانچ کرنے کے لیے TikTok کے تخلیق کاروں کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ ہمارے “آپ بااختیار ہیں” حفاظتی ویڈیو سلسلے کا یہ ایڈیشن لوگوں کو یہ یاد دلاتا ہے کہ وہ وقفہ لیں اور اپنی اسکرینز سے ہٹ کر کچھ وقت گزاریں، اور ہماری کچھ حفاظتی خصوصیات اور بہترین سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کرتا ہے۔ مزید جانیں

 انٹرنیٹ پر محفوظ دن

ConnectSafely کے ساتھ شراکت داری میں

انٹرنیٹ پر محفوظ دن کا ہدف ایک محفوظ تر اور بہتر انٹرنیٹ تخلیق کرنا ہے، جہاں ہر فرد کو ذمہ داری، احترام، باریک بینی، اور تخلیق کاری کے ساتھ ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے بااختیار بنایا جاتا ہے۔ 2019 میں، ہم نے امریکہ میں مہینہ بھر چلنے والی تقریبات کے ایک سلسلے کا آغاز کیا جس کا موضوع ڈیجیٹل خواندگی تھا۔ یہ ConnectSafely اور TikTok کے مابین ہونے والے معاہدے کا ایک حصہ ہےکہ TikTok کی جانب سے پیش کردہ ٹولز اور کنٹرولز سمیت اس بارے میں جاننے میں والدین کی مدد کی جائے کہ ڈیجیٹل فلاح و بہبود اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے جاری گفتگو کو کس طرح سے فروغ دیا جائے۔ مزید جانیں

ولدیتی تعلیم

کنکٹ سیفلی(Connect Safely) ، دیفیملی آن لائن سیفٹی انسٹیٹیوٹ(Family Online Safety Institute)، اور دی نیشنل PTA(National PTA) کے ساتھ شراکت داری میں

TikTok نوجوانوں کے تحفظ کی اولین تنظیموں کے ساتھ اہم شراکت داریاں قائم کر چکا ہے، جن میں کنکٹ سیفلی(Connect Safely)، دی فیملی آن لائن سیفٹی انسٹیٹیوٹ(Family Online Safety Institute)، اور دی نیشنل PTA (National PTA) شامل ہیں۔ ایک ساتھ، ہم TikTok سمیت اس حوالے سے جاننے میں نگہداشت کنندگان کی مدد کرتے ہیں کہ ان کا نوجوان بچہ کس طرح سے انٹرنیٹ کا ایک محفوظ اور سمجھدار صارف بن سکتا ہے۔ ہم خاندانوں کو فعال انداز میں TikTok کے اندر قائم کردہ حفاظتی ٹولز کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں۔

 TikTok امریکہ بھر میں واقع PTA سہولیات کو معاونت فراہم کرتا ہے۔ یہ مراعات ایسے خاندانوں اور کمیونٹیز کے لیے آن لائن حفاظتی تربیتوں اور دستگیری کی معاونت کرتی ہیں جنہیں ڈیوائسز، کھانے پینے، اور دیگر بنیادی سہولیات کی ضرورت ہو۔ مزید جانیں

 متشدد انتہا پسندی کی روک تھام

ٹیک ایگینسنٹ ٹیریرایزم کے اشتراک کے ساتھ

ٹک ٹاک اپنے پلیٹ فارم پر یا بیرونی طور پر متشدد انتہا پسندی کے خلاف انتہائی سخت اقدام اٹھاتا ہے۔ ہمارا مقصد تخلیقی صلاحیت کی ترغیب دینا اور خوشی لانا ہے، اور تشدد کو فروغ دینے کی کوئی بھی کوشش اس مقصد اور ہماری اقدار کے خلاف ہیں۔ ہمیں ٹیک ایگینسنٹ ٹیریرایزم کے ممبر ہونے پر فخر ہے، جو کہ انسانی حقوق کا احترام کرتے ہوئے ٹیکنالوجی کی صنعت کو انٹرنیٹ کے دہشت گردی کے استحصال سے نمٹنے میں معاونت کرتا ہے۔

ٹیک ایگینسنٹ ٹیریرایزم میں ممبرشپ اعتماد اور حفاظت ٹیمز کو عملی اور آپریشنل معاونت فراہم کرتی ہے جو کہ متشدد انتہا پسندوں کو ہمارے پلیٹ فارم کو نقصان پہنچانے کی غرص سے استعمال کو روکتی ہیں۔ ہم اپنی پالیسیز کی مضبوطی اور حالیہ رجحانات اور اسکالرشپس کو اپ ٹو ڈیٹ رکھنے کے لیے ان کے ہمراہ کام کرتے ہیں۔


حفاظتی ذرائع

اگر آپ یا آپ کا کوئی پیارا کسی مشکل وقت سے گزر رہا ہے، تو براہ کرم کسی ایسی تنظیم سے رابطہ کریں جو آپ کو درکار معاونت فراہم کر سکے۔

عالمی

مقامی


TikTok مشاورتی کونسل

TikTok پر، ہم مسلسل ایسے طریقوں کی تلاش میں ہیں جن کے ذریعے ہم اپنے صارفین کے لیے ایک مثبت اور محفوظ آن لائن ماحول تخلیق کر سکیں۔

مشاورتی کونسل اس لیے تشکیل دی گئی ہے تاکہ TikTok پر موجود بھروسے اور تحفظ سے متعلقہ مسائل کے حوالے سے مشورہ دینے کے لیے آن لائن تحفظ کے خود مختارانہ ماہرین کے ایک گروہ کو رسمی طور پر اکٹھا کیا جا سکے۔ وہ سائبر فلاح، نفسیاتی فلاح و بہبود، تحفظ اطفال اور انسداد جعل سازی سمیت مشترکہ موضوعات کے حوالے سے وسیع معلومات رکھتے ہیں۔ہم نے ارادی طور پر مضبوط آزادانہ آراء اور ہمارے خیالات کو چیلنج کرنے کی جرات رکھنے والے بورڈ ماہرین کو سامنے لانے کا انتخاب کیا ہے۔ اپنی بڑھتی ہوئی کمیونٹی کی تبدیل ہوتی ضروریات پوری کرنے کے لیے مصنوعات، پالیسیاں اور طریقہ کار تشکیل دیتے ہوئے مختلف اقسام کی آراء سننا TikTok کے لیے قابل قدر ہے۔ مزید جانیں