Skip to main content
عنوانات

آن لائن چیلنجز

آن لائن چیلنج کیا ہیں؟

آن لائن چیلنج یا جرات کا مظاہرہ عموماً لوگوں کے لیے کچھ ایسا ناممکن کام ریکارڈ کرنے پر مشتمل ہوتا ہے جسے وہ دیگر لوگوں کے ساتھ دوبارہ کرنے کی حوصلہ افزائی کے لیے آن لائن شیئر کرتے ہیں۔ یہ اکثر پُرلطف اور محفوظ ہوتے ہیں لیکن کچھ ایسے نقصان دہ رویوں کو بھی فروغ دیتے ہیں جن میں شدید جسمانی چوٹ کا خطرہ موجود ہوتا ہے۔ ہمارے کمیونٹی کے راہنما اُصول اس طرح کے خطرناک چیلنجز کی ممانعت کرتے ہیں۔

جب ہمیں آن لائن پھیلتے ہوئے خطرناک یا نقصان دہ چیلنجز کے بارے میں رپورٹ موصول ہوتی ہے تو ہم اُن کے بارے میں تحقیق کرتے ہیں تاہم، بعض اوقات ہمیں اُس رجحان کے بارے میں کوئی ثبوت نہیں ملتا ہےاگرچہ بعض انتباہات وسیع پیمانے پر شیئر اور دیگر پلیٹ فارمز یا میڈیا میں رپورٹ کیے جا رہے ہوں۔

کچھ چیلنج دھوکہ دہی پر مبنی ہوتے ہیں۔ دھوکا ایک جھوٹ ہے جو جان بوجھ کر لوگوں کو کسی ایسی چیز پر یقین دلانے کے لیے پلان کیا گیا ہو لیکن سچ نہیں ہوتا ہے۔ بد نیتی پر مبنی دھوکے کا مقصد خوف اور ہیجان پھیلانا ہوتا ہے۔ جنسی بد سلوکی ،خود کشی اور خود اپنی ذات کو نقصان پہنچانے والے چیلنجز سے متعلق دھوکے خاص طور پر نقصان دہ ہوتے ہیں۔ اگر آپ پریشان ہیں کہ کوئی شخص ذاتی نقصان یا خودکشی کے خطرے سے دوچار ہو سکتا ہے، تو خود کشی اور ذاتی نقصان سے متعلق ذرائع کی فہرست یہاں پر دیکھیں۔ اگر آپ جنسی بد سلوکی سے متاثر شخص ہیں، تو آپ ہمارے وقف کردہ صفحے پر معاونت کے ماہر ذرائع تلاش کر سکتے ہیں۔

اگر میں آن لائن چیلنج دیکھوں تو کیا کروں؟

ٹھہرئیے: ایک لمحے کے لیے ٹھہرئیے۔

سوچیے: کیا یہ محفوظ ہے؟ کیا یہ نقصان دہ ہے؟ کیا یہ حقیقی ہے؟ اگر آپ کو یقین نہیں، تو کسی بالغ یا دوست سے پوچھیں یا آن لائن تصدیق شدہ ذرائع پر مزید معلومات تلاش کریں۔

فیصلہ کریں: اگر یہ خطرناک یا نقصان دہ ہے، یا آپ کو یقین نہیں کہ یہ کیا ہے، تو اس کو مت کریں۔ خود یا دیگر لوگوں کو خطرے سے دوچار کرنا عقلمندی نہیں ہے۔

عمل کریں: ایپ میں موجودنقصان دہ چیلنجز یا دھوکہ دہی کو رپورٹ کریں اور اُنہیں شیئر مت کریں۔

ایک لمحے کے لیے ٹھہرئیے

آن لائن چیلنج اور وائرل انتباہات تک رسائی مشکل ہو سکتی ہے۔ اگر آپ ویڈیو دیکھیں تو ایک لمحے کے لیے ٹھہرئیے اور سوچیے کہ آپ نے کیا دیکھا ہے، آپ نے کیسا محسوس کیا اور آپ کیسا رد عمل ظاہر کرنا چاہتے ہیں۔ اپنے آپ سے درج ذیل سوالات کیجیے:

جب آپ یہ سوچ رہے ہوں کہ چیلنج آپ یا دیگر لوگوں کے لیے محفوظ ہے، تو اپنے آپ سے پوچھیے:

  • کیا غلط ہو سکتا ہے؟
  • جو شخص چیلنج کر رہا ہے کیا وہ خاص مہارتیں یا تربیت رکھتا ہے؟
  • کیا ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے خطرے میں کمی کے لیے کچھ کیا؟
  • اگر ایسا ہے تو کیا یہ یقین دہانی کے لیے کافی ہے کہ کسی کو نقصان نہ پہنچا ہو یا وہ بس خوش قسمت ثابت ہوئے؟
  • خطرے کی کمی کے لیے اُنہوں نے جو کام کیے وہ آپ بھی کر سکتے ہیں؟
  • اگر آپ نے چیلنج کی کوشش کی تو آپ کتنے پُر اعتماد ہیں کہ آپ یا دیگر لوگوں کو نقصان نہیں پہنچے گا؟
  • اگر آپ یا کسی اور کو شدید نقصان پہنچتا ہے تو اُس سے آپ کی زندگی کیسے متاثر ہو گی؟
  • اس سے آپ کے خاندان اور دوستوں کی زندگیاں کیسے متاثر ہوں گی؟

کچھ خطرات واضح ہوتے ہیں لیکن کچھ کی نشان دہی بہت مشکل اور پیچیدہ ہوتی ہے۔ اگر آپ کو یقین نہیں ہے تو آپ آن لائن معلومات کے لیے با اعتماد ذرائع سے تلاش کر سکتے یا دوستوں سے پوچھ سکتے ہیں۔ اگر آپ جوان ہیں، تو اپنے بااعتماد بالغ فرد سے پوچھیے۔ آپ کی زندگی میں زیادہ تر بالغ افراد آپ کی حفاظت کا فطری رجحان رکھتے ہیں اور مدد گار بننا چاہتے ہیں، لہٰذا وہ معاونت اور مشورے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ یہ سمجھنے کے لیے کہ آپ کو کیا دیکھنا چاہیے اس کے لیے منصوبہ بندی کر سکتے ہیں اور یہ کہ آیا چیلنج انجام دہی کے لیے محفوظ ہے، وہ آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔

اگر آپ نے فیصلہ کر لیا ہے کہ چیلنج بہت خطرناک ہے، یا آپ پُر اعتماد نہیں ہیں، تو اس چیلنج میں حصہ نہ لیں۔

ہو سکتا ہے کہ کچھ آن لائن چیلنج جسمانی نقصان کے لیے خطرناک نہ ہوں لیکن کسی دوسرے انداز میں نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔ اپنے آپ سے پوچھیے:

  • اگر کسی چیلنج کا مقصد کسی دوسرے فرد کے ساتھ ’مذاق کرنا‘ ہے تو اُس شخص کو کیسا محسوس ہو گا؟
  • کیا یہ دیگر لوگوں کی ذاتیات اور حقوق کی عزت کرتا ہے؟
  • کیا یہ چیلنج گھر کو نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتا ہے؟
  • اگر آپ چیلنج دیتے ہیں تو آپ کو کن نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا ؟

ایسے چیلنج یا کام جو شرمندگی یا رنج کا باعث ہوں وہ تفریح نہیں ہوتے۔ ہراسانی یا بد سلوکی، گھر کو نقصان پہنچانا اور مجرمانہ رویے ہمیشہ ناقابل قبول ہیں۔

اگر آپ چیلنج یا وائرل انتباہ دیکھتے ہیں، تو اِس امکان کے لیے چوکنارہیے کہ ہو سکتا ہے یہ ایسا دھوکا یا افواہ ہے جس نے شدت اختیار کر لی ہے۔ اپنے آپ سے پوچھیں:

  • ایسا کوئی بھی کام جومتعدد افراد کر رہے کیا وہ چیلنج یا عملی کام ہے یا مذاق ہے؟
  • اگر یہ ایک وائرل انتباہ ہے، تو کیا یہ ایک معتبر ذریعے سے آیا ہے؟
  • جس شخص نے یہ مواد شیئر کیا وہ بلا واسطہ علم رکھتا ہے یا محض کسی اور زریعے سے سنی سنائی بات کو دہرا رہا ہے؟
  • کیا رپورٹ متوازن اور جامع ہے یا یہ ڈرامائی یا سنسنی خیز زبان کی حامل ہے؟
  • کیا یہ انتباہ اُس سے مماثل ہے جو آپ نے اس سے قبل وصول کا؟

آن لائن کمیونیٹیز کے بارے میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ہرشخص اس فیصلے میں کردار ادا کرتا ہے کہ آیا مواد غیر موثر رہتا ہے یا وائرل جاتا ہے۔ لائیک کرنا، شیئر کرنا اور مثبت تبصرے کرنا ویڈیو کے لیے آپ کی معاونت کے اظہار کے تمام طریقے ہیں۔ کیا ویڈیو آپ کی معاونت کی اہل ہے؟

TikTok اُن تخلیق کاروں کو نہیں سراہتا ہے جو نقصان دہ مواد پوسٹ کرتے ہیں۔ اگر چیلنج نقصان دہ ہو تو اسے شیئر یا لائیک نہ کریں۔ اگر چیلنج توجہ حاصل کر لیتا ہے تو دیگر لوگ بھی اسے بہت زیادہ دیکھنے اور کرنے کے لیے راغب ہوں گے۔ اگر یہ مدد گار نظر آ تا ہے تب بھی دیگر لوگوں کو نقصان دہ چیلنجز کے بارے میں متنبہ کرنے کے لیے ویڈیوز تخلیق کرنا بعض اوقات ایسی چیزوں کی شہرت میں مزید اضافے کا باعث بنتا ہے جو آپ لوگوں کو نہیں دکھانا چاہتے یا غیر ارادی طور پر کسی خطرناک چیز کی انجام دہی کے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہیں۔

اگر آپ کسی چیلنج کے بارے میں کوئی انتباہ دیکھتے ہیں، تو اسے آگے مت بھیجیں۔ انتباہات شیئر کرنا ایسے افراد کی تعداد میں اضافہ کرتا ہے جو نقصان دہ چیلنج یا دھوکے کی زد میں ہیں۔ دھوکا دہی کی صورت میں، یہ اُن کو مزید معتبر بھی بناتی ہے۔

جی ہاں۔ ہم ایسے مواد کو، جو خطرناک، نقصان دہ یا مجرمانہ رویوں پر مبنی خصوصیات رکھتا ہو، ہٹا دیتے ہیں۔ ایسی ویڈیوز جو خطرناکچیلنجز کے بارے میں بات کرتی ہیں اگر وہ ایسے بے بنیاد انتباہات رکھتی ہیں جوبے جا خوف یا ہیجان بھیلاتی ہیں یا اُن میں موجود ہدایات یا نقصان دہ طرز عمل کی عکاسی شامل ہے تو ہم اسے بھی ہٹا دیں گے۔ اگر آپ کو یقین نہیں کہ آیا ویڈیو ممکنہ طور پر نقصان دہ ہے، تو ہمیں رپورٹ کریں اور ہم اُس کا جائزہ لیں گے۔ اگر آپ کو یقین ہے کہ کوئی فوری خطرے میں ہے، تو آپ کو قانون نافذ کرنے والوں سے رابطہ کرنا چاہیے۔

والدین، سرپرستوں اور تعلیم فراہم کنندگان کے لیے

ڈاکٹروں سے نیوز اینکروں تک اور کاروباری افراد سے کھلاڑیوں تک، کوئی بھی آن لائن چیلنج میں شامل ہو سکتا ہے لیکن نوجوانی جستجو کی انتہا، اور تجربات کرنے کا عرصہ ہے لہٰذا آن لائن چیلنج جزوی طور پر متاثر کن ہو سکتے ہیں۔ نوجوان ، بیک وقت اورہمیشہ، خطرے اور موقع کا توازن برقرار رکھنے کی یکساں مہارتیں نہیں رکھتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ اُنہیں فیصلہ کرنے کے لیے مزید معلومات اور رہنمائی کی ضرورت ہو سکتی ہے کہ کون سے چیلنجز محفوظ ہیں اور کون سے نہیں ہیں.

اگرچہ یہ مشکل نظر آتا ہے، لیکن نوجوانوں کے ہمراہ آن لائن چیلنجز پر بات کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ بہت سے نوجوان آن لائن چیلنجز دیکھتے ہیں اور کئی حصہ بھی لیتے ہیں، لہٰذا اُنہیں بتانا کہ تمام چیلنجز خطرناک ہیں سچ نہیں ہو گا۔ اس کی بجائے، اُن کو جاننے دیں کہ آپ کو پتا ہے وہ آن لائن چیلنجوں کے بارے میں متجسس ہو سکتے ہیں اور آپ اُن کے ہمراہ کھل کر بات کرنے، سننے اور سیکھنے کے لیے تیار ہیں۔

جب آپ چیلنجز کے بارے میں بات کرتے ہیں توہو سکتا ہے کہ انہوں نے جوکچھ دیکھا یا سن رکھا ہے، ممکنہ خطرات کی نشان دہی، نتائج پر غور کرنے کے لیے (وہ یا دیگر لوگوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے کا امکان شامل ہے) اور محفوظ انتخاب کرنے میں اُن کی مدد کریں۔ اوپر بیان کیا گیا چار مرحلوں پر مشتمل (رُکیے، سوچیے، فیصلہ کیجیے، عمل کیجیے) نوجوانوں کو خطرے کے بارے میں سوچنے کا سادہ طریقہ ہے۔ جب آپ کو تحفظات ہوں کہ چیلنج غیر محفوظ ہے، تو اس کے بارے میں نوجوانوں کو بتائیں اور صاف وجوہات بیان کریں کہ ایسا کیوں ہے۔

چیلنج مشہور ہوتے ہیں کیونکہ وہ کچھ مثبت مواقع پیش کرتے ہیں، بطور مثال دوستوں کے ہمراہ کوئی سرگرمی کرنا، جسمانی حدود کی جانچ کرنا، دوسروں کو ہنسانا یا تخلیقی ہونا۔ اگر آپ کا نوجوان کسی خاص چیلنج کے متعلق پوچھتا ہے، تو چیلنج کیوں متاثر کرتا ہے کے متعلق ان کے ساتھ بات چیت کریں اور ان کی دلچسپی یا ضرورت کو پورا کرنے والے طریقے دریافت کریں۔