Skip to main content
عنوانات

ٹک ٹاک پر نفرت کی روک تھام کرنا

ٹک ٹاک انواع صلاحیتوں کے حامل اور زندہ دلانن کمیونٹی کا ایسا گہوارہ ہے جہاں تمام افراد تفریحی تلاش کرنے، تخلیقی صلاحیت کی ترغیب کرنے، اور اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں۔ جیسا کہ ہمارے کمیونٹی کے رہنما اصول میں نشاندہی کی گئی ہے کہ، نفرت انگیز رویہ ٹک ٹاک کے تخلیقی اور ایک ساتھ جوڑنے والے ماحول کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتا ہے، اور ہم اپنی کمیونٹی کے تحفظ کے طریقہ کار کو مسلسل بہتر بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

نفرت انگیز تقریر سے کیا مراد ہے؟

نفرت انگیز تقریر اور نفرت انگیز رویے سے مراد کسی فرد یا گروہ پر ان کی ذاتی صفات کی بنیاد پر حملہ کرنا، دھمکانا، کمتر سمجھنا یا تذلیل کرنا ہے۔ ان میں نسل، تہذیب، قومیت، مذہب، ذات، جنسی رجحان، جنس، صنف، صنفی شناخت، سنگین بیماری، معذوری اور امیگریشن اسٹیٹس جیسی ذاتی صفات شامل ہیں۔ ایسے حملے جو کسی فرد یا گروہ کی ذاتیات پر نہیں ہوتے انہیں غنڈہ گردی یا ہراسانی سمجھا جا سکتا ہے۔

آن لائن نفرت انگیز رویے کی نشاندہی کرنا

نفرت انگیز تقریر کسی بھی خیال کے ذریعے بیان کی جا سکتی ہے، بشمول تصاویر، کارٹونز، میمز، آبجیکٹس، اشاروں اور علامات، ان میں سے کچھ ہمیشہ واضح نہیں ہوتیں۔ تحقیق کے مطابق نفرت پھیلانے والے گروپس کے فالوورز حاصل کرنے اور اپنے نفرت انگیز پیغام کو پھیلانے کے لیے استعمال کیے جانے والے عام موضوعات میں درجہ ذیل شامل ہیں:

  • عصبیت: نفرت کی سب سے عام صورت کسی گروہ کے ساتھ ‘ٰعصبیت’ کی بناید پر تفرقہ کرنا یعنی انہیں رویوں، اقدار، اور چند صورتوں میں انسان سے بھی کمتر جاننا۔
  • مظلومیت اور متاثرہ افراد میں شمولیت: نفرت پھیلانے والے افراد اور گروہ اکثر خود کو بطور متاثرین اور مظلوم دکھاتے ہیں، اور ان کی زندگی اور معاشرہ میں موجود مسائل کے لیے دوسروں کو الزام دیتے ہیں۔ یہ پیغام اکثر عصبیت کے فروغ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
  • احساس کمتری: نفرت کی یہ ایسی شکل ہے جس میں ایک گروہ کی جسمانی یا دماغی نُقص یا اخلاقیات پر نفرت انگیز جملوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

ان موضوعات کو استعمال کرتے ہوئے، نفرت انگیز گروہ متاثرین کو مختلف حربوں کے ذریعے نشانہ بنائیں گے۔

براہ راست منفی حملے
  • فرد یا گروہ کی شناخت کو متشدد، کمتر یا توہین آمیز زبان استعمال کرتے ہوئے پکارنا
  • افراد کو پریشان کرنے یا غصہ دلانے کی غرض سے ٹرولنگ پر مبنی تصرے
  • کمیونٹی یا تخلیق کار کے مینشنز کو منفی تبصروں کے ساتھ بھرنا
دیگر حربوں سے منفی حملے
  • لطیفے اور میمز جو تعصبات کو پھیلاتے اور نسلی امتیاز کو عام کرتے ہیں
  • سازشی نظریات جو کسی گروہ کے خلاف عدم اعتماد یا ناپسندیدگی کو پھیلاتے ہیں
  • وہ کوڈ یافتہ پیغامات جیسا کہ خفیہ الفاظ، علامات، یا آڈیو رجحانات جنہیں نفرت کے اظہار کے بغیر بات چیت کرنے کے لیے نفرت انگیز گروپس استعمال کرتے ہیں

اگر مجھے ٹک ٹاک پر نفرت کا سامنا ہو تو میں کیا کروں؟

کسی فرد کو اپنی شناخت کی وجہ سے نفرت انگریزی کا سامنا ہونا قابلِ قبول نہیں۔ اپنی شناخت پر حملہ ہونا اذیت ناک اور پریشان کُن ہو سکتا ہے، اسی لیے ٹک ٹاک اپنے پلیٹ فارم پر اس طرح کے حملوں کو برداشت نہیں کرتا۔ ہم ٹک ٹاک پر خود کو محفوظ رکھنے اور برے ارادے رکھنے والے افراد سے دور رہنے کے لیے متعدد حفاظتی ٹولز کو استعمال کرنے کی خاطر آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ کسی ایسے فرد سے بات کرنا مدد گار ثابت ہو سکتا ہے جس پر آپ بھروسہ کرتے ہوں۔

اس بات کے قطع نظر کہ آپ، یا کمیونٹی کے کسی دوسرے ممبر کو اپنی شناخت کے حوالے سے حملوں کا سامنا ہو، آپ کو ہمیں اس کی رپورٹ کرنی چاہیئے۔ آپ کا فیڈ بیک ہمیں اپنی پالیسیز، سسٹمز اور پراڈکٹ کو مسلسل بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے۔ اگر متاثر کوئی ایسا فرد ہے جسے آپ جانتے ہیں، تو ان سے ملاقات کرنے پر غور کریں تاکہ آپ ان کے موجودہ حالات کے متعلق بات کر سکیں۔

نفرت انگیز تقریر اور اس کے ہمارے معاشرے پر اثرات سے متعلق مزید جاننے کے لیے آپ اقوام متحدہ کے #NoToHate کے صفحہ کا بھی جائزہ لے سکتے ہیں۔