Skip to main content
عنوانات

دھونس و دھمکی کی روک تھام

دھونس و دھمکی کیا ہے؟

دھونس و دھمکی کی تعریف کئی طریقوں سے کی جا سکتی ہے، لیکن عموماً یہ ہدف شدہ، دہرائے جانے والے رویے پر مشتمل ہوتی ہے جس کا مقصد جسمانی، سماجی اور/یا نفسیاتی نقصان پہنچانا ہو۔ یہ رویہ کسی ایسے فرد یا گروپ کی جانب سے آن لائن یا آف لائن روا رکھا جا سکتا ہے جو کسی ایسے فرد یا لوگوں کے گروپ پر اپنی طاقت، یا فرضی طاقت کا غلط استعمال کرے جو یہ محسوس کریں کہ وہ یہ عمل روکنے سے قاصر ہیں۔ 

ہم تسلیم کرتے ہیں کہ دھونس و دھمکی لوگوں کے لیے شدید تناؤ کا باعث بن سکتی ہے، اور ہم اپنے پلیٹ فارم پر اسے برداشت نہیں کرتے۔ TikTok ایک ایسی عالمی کمیونٹی ہے جو تخلیقی صلاحیت اور اظہار خیال پر پروان چڑھتی ہے، اور یہ ناگزیر ہے کہ لوگ دھونس و دھمکی یا ہراسانگی کے ڈر سے بے نیاز ہو کر پلیٹ فارم پر اظہار خیال کرتے ہوئے خود کو محفوظ محسوس کریں۔

دھونس و دھمکی پر مشتمل رویے کی شناخت کرنا

دھونس و دھمکی پر مشتمل رویہ جات کی کئی اقسام ہیں جوکہ افراد یا گروپس دوسروں کو خوفزدہ کرنے، کمتری کا احساس دلانے یا اختیار چھیننے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ دھونس و دھمکی کی عام اقسام کے بارے میں مزید جانیں۔

کیا آپ کو معلوم ہے؟

  • دھونس و دھمکی ان افراد پر اثر انداز ہوتی ہے جو سراسیمہ کرتے ہیں، جنہیں سراسیمہ کیا جاتا ہے اور حتیٰ کہ وہ بھی جو دھونس و دھمکی کا مشاہدہ کرتے ہیں۔
  • اردگرد موجود تماشائی، دھونس و دھمکی کے شاہد افراد، دھونس و دھمکی پر مشتمل رویے کو روکنے میں ایک اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
  • یہ نہایت عام بات ہے کہ لوگوں کو ان کے اپنے ہی جاننے والے سراسیمہ کریں (مثلاً ہم جماعت، دوست، ساتھی کارکن)۔
  • دھونس و دھمکی تقریباً ہر سماجی ماحول میں پیش آ سکتی ہے، جس میں شامل ہیں اسکولز، آن لائن، کھیل کا میدان، اور جائے کار۔
  • دھونس و دھمکی کا نشانہ بننے والے لوگ بھی دوسروں کو سراسیمہ کر سکتے ہیں۔ اس میں شامل لوگ عموماً دیگر افراد کو خوفزدہ کرتے ہیں تاکہ طاقت یا اختیار کا وہ احساس دوبارہ سے حاصل کر سکیں جو انہوں نے زندگی کے کسی حصے میں کھو دیا تھا۔

دھونس و دھمکی کی روک تھام

TikTok کئی طریقوں سے ایک دوسرے کے ساتھ تعامل برتنے کے لیے صارفین کو ترغیب دیتا ہے جیسے کہ تبصرے، براہ راست پیغامات، لائیو چیٹ، ڈوئٹ، اسٹچ، اور مزید۔ یہ سب اس پہلو کا حصہ ہیں کہ کیا چیز آن لائن کمیونٹی کو دلچسپ بناتی ہے، تاہم، کہیں بھی ہونے والی مواصلت کی طرح، یہاں بھی نقصان دہ تعاملات کا خطرہ موجود ہوتا ہے۔ ایک خیرمقدمی اور معاون کمیونٹی کو فروغ دینے کے لیے، ہمارے پاس ایپ کی کئی ترتیبات موجود ہیں جوکہ صارفین کو ان کا TikTok کا تجربہ کنٹرول کرنے کے قابل بناتی ہیں۔ یہ ترتیبات آپ کے خطے اور ایپ کے ورژن کے حساب سے مختلف ہو سکتی ہیں۔

 نجی اکاؤنٹ

بطور ڈیفالٹ، 16 سال سے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹ کو بطور نجی مرتب کر دیا جاتا ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ فالوور کی جانب سے بھیجی جانے والی درخواستوں کو منظور یا مسترد کر سکتے ہیں، اور صرف وہی صارفین آپ کا مواد دیکھ سکتے ہیں جنہیں آپ نے بطور فالوورز منظور کیا ہو۔ 16 سال سے زائد عمر کے صارفین کے اکاؤنٹس کا آغاز عوامی ترتیبات کے ساتھ کیا جاتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ TikTok کا کوئی بھی صارف آپ کی ویڈویز ملاحظہ کر سکتا ہے اور تبصرے کر سکتا ہے، اور آپ کی جانب سے تخلیق کردہ اور اشتراک کردہ مواد کے ساتھ تعامل انجام دینے کے لیے ڈوئٹ کا آغاز کر سکتا ہے۔ آپ باآسانی اسے اپنی رازداری کی ترتیبات میں جا کر تبدیل کر سکتے ہیں۔  مزید جانیں

فیصلہ کریں کہ کون آپ کو پیغامات بھیج سکتا ہے

براہ راست پیغامات (DMs) کمیونٹی ممبران کو نجی طور پر بات کرنے کا طریقہ فراہم کرتے ہیں۔ براہ راست پیغامات ‘ہر کوئی’، ‘دوست’، (ایسے تخلیق کار جنہیں آپ فالو کرتے ہیں، اور جو آپ کو فالو کرتے ہیں)، یا ‘کوئی نہیں’ کی جانب سے بھیجے اور موصول کیے جا سکتے ہیں۔ صرف انہیں صارفین کے رجسٹر کردہ اکاؤنٹس براہ راست پیغامات کے اہل ہیں جن کی عمر 16 سال اور اس سے زائد ہو اور یہ ان خصوصیات میں سے ایک ہے جو والدین اس صورت میں براہ راست کنٹرول کر سکتے ہیں جب فیملی پیئرنگ آن ہو۔  مزید جانیں

 کون آپ کے ساتھ ڈوئٹ اور اسٹچ کر سکتا ہے

جہاں ڈوئٹ آپ کی تخلیقی صلاحیت کی دریافت کا ایک پُرلطف طریقہ ہے، وہیں یہ اختیار صرف آپ کو حاصل ہے کہ کون آپ کے ساتھ ڈوئٹ کر سکتا ہے۔ آپ اپنی تمام ویڈیوز کے لیے یکساں ترتیبات کا انتخاب کر سکتے ہیں، یا ہر ویڈیو کے لیے انفرادی طور پر یہ فیصلہ لے سکتے ہیں۔ اگر آپ کی عمر 16 سال سے کم ہے، تو آپ دیکھیں گے کہ ، ترتیبات میں، اسے ‘صرف میں’ پر مرتب کر دیا گیا ہے۔  اپنی ویڈیوز کے ساتھ صرف آپ ہی ڈوئٹ یا اسٹچ کر سکتے ہیں۔ یہ قابل ترمیم نہیں۔ اگر آپ کی عمر 16 یا 17 سال ہے، تو آپ دیکھیں گے کہ ترتیبات میں اس خصوصیت کو ‘دوست’ پر مرتب کر دیا گیا ہے۔ آپ اپنی ترجیح کی بنیاد پر اسے ‘صرف میں’ یا ‘ہر کوئی’ پر مرتب کر سکتے ہیں۔ مزید جانیں

کون آپ کی ویڈیوز پر تبصرے کر سکتا ہے

اگر آپ کی عمر 16 سال سے کم ہے، تو آپ دیکھیں گے کہ ترتیبات میں، اسے ‘دوست’ پر مرتب کر دیا گیا ہے۔  اس کا مطلب ہے کہ صرف وہی لوگ آپ کی ویڈیوز پر تبصرہ کر سکتے ہیں جو آپ کو فالو کرتے ہیں اور جنہیں آپ بھی فالو کرتے ہیں۔ آپ اپنی ترجیح کی بنیاد پر دیگر صارفین کو اپنی ویڈیوز پر تبصرہ کرنے سے روکنے کے لیے اسے ‘کوئی نہیں’ پر مرتب کر سکتے ہیں۔اگر آپ کی عمر 16 یا 17 سال ہے، تو آپ دیکھیں گے کہ ترتیبات میں اس خصوصیت کو ‘ہر کوئی’ پر مرتب کر دیا گیا ہے۔ آپ اس صورت میں اسے تبدیل کر سکتے ہیں اگر آپ اس اختیار کو محدود بنانے کو ترجیح دیتے ہیں کہ کون آپ کی ویڈیوز پر تبصرہ کرنے کے قابل ہو سکتا ہے۔آپ کو یہ اختیار بھی حاصل ہے کہ اپنی ویڈیوز پر پوسٹ کردہ کسی بھی قسم کے نامناسب تبصرے حذف کر سکیں۔ بس تبصرے پر ٹیپ کریں اور اسے دبا کر رکھیں، پھر “حذف کریں” کا انتخاب کریں مزید جانیں

تبصرے فلٹر کریں

تبصرے کے فلٹرز آن ہونے کی صورت میں، ناگوار تبصرے خودکار طور پر اوجھل کر دیے جائیں گے۔ آپ کلیدی الفاظ کی ایک ذاتی فہرست بھی بنا سکتے ہیں تاکہ ان الفاظ پر مشتمل تبصروں کو خودکار طور پر اوجھل کر دیا جائے۔ آپ اپنی رازداری کی ترتیبات کو ایڈجسٹ کرتے ہوئے یہ فیصلہ لے سکتے ہیں کہ کون عمومی طور پر آپ کی ویڈیوز پر تبصرہ کر سکتا ہے۔  مزید جانیں

کسی فالوور کو ہٹائیں

آپ کسی بھی وقت کسی فالوور کو حذف کر سکتے ہیں، یا مستقلاً کسی اکاؤنٹ کو مسدود کر سکتے ہیں تاکہ وہ آپ کا مواد نہ دیکھ پائے یا آپ کو پیغامات نہ بھیج پائے۔ مزید جانیں


دھونس و دھمکی سے نمٹنا

گر کبھی آپ کو ایسا محسوس ہو کہ کوئی آپ کو ہراساں کر رہا ہے یا بصورت دیگر نامناسب رویہ اختیار کر رہا ہے، تو مدد دستیاب ہے۔ اگر آپ کو TikTok پر دھونس و دھمکی کا سامنا ہے، تو براہ کرم اسے رپورٹ کریں تاکہ اگر یہ TikTok کمیونٹی کے رہنما اصولوں کے برخلاف ہو تو ہماری ترمیم کی ٹیم اس کا جائزہ لے سکے اور اس صورت میں مناسب اقدامات کر سکے


ذرائع

کچھ اضافی ذرائع پیش ہیں جو آپ کے لیے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں:

  • ConnectSafely: مربوط ٹیکنالوجی کے صارفین کو تحفظ، رازداری، اور حفاظت کے حوالے سے آگاہ کرنے کے لیے وقف شدہ غیر منافع بخش تنظیم۔
  • تحقیقاتی مرکز برائے سائبر دھونس و دھمکی: معلمین، مشیروں، صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد، قانون نافذ کرنے والے اداروں، والدین، اور بچوں کے لیے شناخت، روک تھام، اور جوابی حکمت عملیوں اور حل کے بارے میں مزید جانیں۔
  • StopBullying.gov: اس بارے میں جانیں کہ دھونس و دھمکی کی شناخت کس طرح سے کی جائے اور کیسے بحفاظت اس کے خلاف کھڑے ہوں۔
  • WiredSafety: میڈیا اور ٹیکنالوجی کی اس دنیا میں دانشمندانہ فیصلے لینے میں نوجوان افراد کی مدد کرنے کے لیے جدید اور مؤثر ٹولز فراہم کرنے والی ایک غیر منافع بخش تنظیم۔