Skip to main content
عنوانات

جانوروں کی بہبود

TikTok پر، ہم ایک عالمگیر کمیونٹی بنا رہے ہیں جہاں لوگ تخلیق کر سکتے ہیں، اپنے اردگرد کی دنیا کا کھوج لگا سکتے ہیں، اور دنیا بھر میں دوسروں سے مربوط ہو سکتے ہیں۔ ہم اپنی بڑھتی ہوئی کمیونٹی کے لئے ایک معاون ماحول برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔ اس میں پالتو جانوروں کے مالکان اور جانوروں سے محبت کرنے والے افراد کو ایسی جگہ فراہم کرنا شامل ہے جہاں وہ جانوروں سے متعلق مواد شیئر کر سکیں اور اس سے لطف اندوز ہو سکیں۔

ہم کسی بھی ایسے مواد کی اجازت نہیں دیتے جس میں جانوروں کے خلاف تشدد یا جانوروں کی تکالیف کو سراہا جا رہا ہو، یا اسے معمولی قرار دیا جا رہا ہو۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ TikTok ہر کسی کے لئے ایک محفوظ اور پر لطف جگہ رہے، ہم ایسے مواد یا اکاؤنٹس جن میں جانوروں کے ساتھ بدسلوکی یا ظلم کو فروغ دیا جاتا ہے ان کی شناخت، جائزہ لینے، اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے ٹیکنالوجیز اور ماڈریشن ٹیموں کے امتزاج کا استعمال کرتے ہیں۔ ہم جانوروں سے متعلق کسی بھی ایسے مواد کو روکنے اور ہٹانے کے لئے اپنی کوشش میں مستقل بہتری کے لیے پرعزم رہیں گے جو کہ ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

جانوروں کے ساتھ بدسلوکی کیا ہوتی ہے؟

جانوروں کے ساتھ بدسلوکی میں کسی بھی جانور کو جسمانی یا نفسیاتی طور پر زخمی کرنا یا نقصان پہنچانا شامل ہے۔ اس میں جانوروں کے خلاف اس انداز میں طاقت کا استعمال شامل ہے جو کہ جسمانی زخمی کرنے، کسی جانور کو بنیادی خوراک، پانی، حفظان صحت، یا طبی ضروریات سے محروم کرنے، تفریح کے لئے کسی جانور کو نقصان پہنچانے یا تکلیف پہنچانے، اور جانوروں کو ظالمانہ یا غیر انسانی طرز عمل کا نشانہ بنانے کا باعث ہو سکتا ہے۔

جانوروں کے ساتھ بدسلوکی کی شناخت کیسے ہوتی ہے؟

ابتدائی پوزیشن یہ ہے کہ جانوروں کو تکلیف پہنچانے یا نقصان پہنچانے والے کام کرنے یا برتاؤ کرنے سے گریز کیا جائے۔ ذیل میں جانوروں کے ساتھ بدسلوکی کے حوالے سے کچھ اشارے (غیر جامع) ہیں جن سے آپ کو آگاہ ہونا چاہیئے:

  • کسی جانور کے خلاف جارحیت اور/یا تشدد کی عکاسی، جیسے کہ لات مارنا یا پیٹنا
  • کسی جانور پر چلانا یا اسے مسلسل سماعتی تکیلف سے دوچار کرنا
  • جانوروں کو ایسی خوراک کھلانا جو کہ ان کے لئے نقصان دہ یا زہریلی ہو سکتی ہے
  • جانوروں کی اہتمام کردہ یا جبری لڑائی، جس میں جانوروں کو ایسے پرتشدد مقابلے کے لئے تیار اور مجبور کیا جاتا ہے جس میں انہیں جان لیوا زخم لگنے یا موت کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔
  • حفظان صحت کے مناسب ماحول کا فقدان جو کہ جانوروں کی صحت اور تندرستی پر اثر انداز ہوتا ہے۔
  • چوٹ لگنے (جیسے کہ لنگڑانے، خون نکلنے، یا دم ٹوٹںے) کا ثبوت موجود ہونے پر مناسب طبی نگہداشت کا فقدان

آپ بھی تبدیلی لا سکتے ہیں

جانوروں کے حوالے سے جشن منانے اور ان کی نگہداشت کرنے کے حوالے سے ایک تبدیلی لانے کے لئے ہمارے پاس بہت سے طریقے موجود ہیں۔ یہ کچھ طریقے ہیں جن پر غور کیا جا سکتا ہے، بشرطیکہ ایسا کرنا قابل عمل اور مناسب ہو:

  • اگر آپ ایک پالتو جانور کے مالک ہیں، تو ذمہ دار اور نرم دل بنیں۔ اپنے پالتو جانوروں کو گھر پر اکیلا چھوڑںے سے پہلے ان کی نگہداشت کا بندوبست کریں۔ اس کے ساتھ، اپنے پالتو جانوروں کی تندرستی بہتر بنانے کے لئے انہیں مثبت تجربہ فراہم کرتے ہوئے ان کی بنیادی ضروریات سے آگے بڑھیں۔
  • بچوں کو جانوروں کا احترام کرنا سکھائیں۔ جانوروں کے ساتھ پیار اور توجہ کا حامل برتاؤ اختیار کرنے، جانوروں کے ساتھ کس طرح مناسب طور پر تعامل برتنا چاہیئے اس بارے میں ان کے ساتھ شیئر کرنے، اور بڑے ہونے پر جانوروں کی بہبود کے وکیل بننے پر ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے ذریعے ایک اچھی مثال قائم کریں۔
  • ایسا غیر گرافک تعلیمی مواد شیئر کرنے پر غور کریں جو کہ جانوروں کے ساتھ بدسلوکی اور ان کی فلاح و بہبود کے بارے میں آگاہی پیدا کرتا ہے۔ ایسا کرنے سے جب جانوروں کو نظر انداز کیا جا رہا ہو یا انہیں اذیت دی جا رہی ہو تو اس وقت مداخلت کرنے کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا ہوتی ہے۔
  • غور کریں کہ آیا آپ ایسے افراد کی مدد کر سکتے ہیں جو کہ اپنے جانوروں کی نگہداشت کے حوالے سے پریشان ہیں۔ جانوروں کو نظر انداز کرنے کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں۔ مثال کے طور، ہو سکتا ہے کہ کسی مالک کے پاس ایک جانور کو نگہداشت فراہم کرنے کے لئے نفسیاتی یا مالی وسائل موجود نہ ہوں۔ آپ کی معاونت اس پالتو جانور کو درکار نگہداشت حاصل کرنے کے حوالے سے فرق ڈال سکتی ہے اور پالتو جانور کی مدد کر کے، آپ کسی دوسرے انسان کی بھی مدد کر سکتے ہیں۔
  • جانوروں کی انسانی پناہ گاہوں میں مالی عطیہ کریں یا رضاکارانہ وقت دیں تاکہ ان اداروں کے اہم ترین کام میں معاونت مل سکے۔

مددگار ذرائع

اگر آپ کو TikTok کے پلیٹ فارم پر جانوروں کے ساتھ بدسلوکی کی کوئی مثال نظر آتی ہے، تو ہم مواد پر تھوڑی دیر دبائے رکھنے، “رپورٹ کریں” پر کلک کر کے متعلقہ وجہ منتخب کر کے یا ہمارے آن لائن آنلائن فارم کے ذریعے اطلاع کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ یہاں ان تنظیموں کی کچھ مثالیں موجود ہیں جن کے ساتھ آپ جانوروں کے حوالے سے بدسلوکی کے بارے میں جاننے کے لئے رابطہ کر سکتے ہیں۔

دستبرداری

یہ رہنما کتابچہ صارف کی تعلیم کے لئے معلومات فراہم کرتا ہے۔ ہمیں ایسی معلومات فراہم کرنے سے کوئی منافع حاصل نہیں ہوتا، نہ ہی یہ معلومات درج کردہ بیرونی تنظیموں کے ساتھ براہ راست تعاون یا وابستگی کے نتیجے میں تیار کی جاتی ہیں۔